سندھی ادیب اور دانشور سراج الحق میمن کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی (کلچرل رپورٹر) معروف سندھی ادیب اور دانشور سراج الحق میمن کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم سندھی ادب میں وسیع علم کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے کئی کتابیں تحریر کیں۔ مرحوم نے تحقیق کے بعد میمنوں کی تاریخ پر کتاب لکھی۔ ان کے تحریرکردہ بعض سندھی ناولز کا گجراتی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں کراچی سے شائع ہونے والے سندھی اخبار میں بطور ایڈیٹر کام کیا۔ ان کی عمر 79 برس تھی، مرحوم کی نماز جنازہ آج (اتوار) بعد ظہر سلطان مسجد ڈیفس کراچی میں ادا کی جائے گی۔ سراج میمن کے انتقال پر سندھی ادیبوں اور دانشوروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...