لاہور (لیڈی رپورٹر) ہوم اکنامکس کالج برائے خواتین گلبرگ میں پرنسپل ڈاکٹر سمیعہ کلثوم کی زیر نگرانی سالانہ فن فیئر2013ءمنعقد ہوا۔مسلم لیگ ن شعبہ خواتین لاہور کی چیف آرگنائزر شائستہ پرویز ملک اورہوم اکنامکس ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ نعیم تقریب کی مہمانان خصوصی تھیں۔دونوں شخصیات ہوم اکنامکس کالج کی اولڈسٹوڈنٹس ہیں۔ فن فیئر کا باقاعدہ آغاز فضا میںرنگا رنگ غبارے چھوڑ کر کیاگیا۔ جس پر خوبصورت پہناووں میں ملبوس اساتذہ وطالبات نے پرجوش تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ بعدازاں مہمانان خصوصی نے پرنسپل کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا اور طالبات کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقادسے طالبات کی صلاحیتوں اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ پرنسپل سمیعہ کلثوم نے کہا کہ تعلیم اداروں میں رنگا رنگ تقریبات طالبات کو تفریح فراہم کرتی ہیں۔ فن فیئرمیںکالج کے مختلف شعبوں کی طرف سے تیس سے زائد سٹالز لگائے گئے جن میں طالبات کی دلچسپی کے تمام سامان موجود تھے۔ شعبہ ٹیکسٹائل اور کلودنگ نے بیڈ شیٹس وٹاولز، شعبہ ڈی ایف ایس نے خانہ داری کی اشیاءکے سٹالز لگائے، شعبہ اکنامکس نے منفرد جیل بنائی جسے ”لو اینڈہیٹ جیل“ کا نام دیا گیا۔