100 کالجوں کے لئے 2 ارب روپے کی بسیں پنجاب حکومت کا تحفہ ہے : شہباز شریف

 لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرگل آپریشن پر پرویز مشرف غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار مشرف ہیں اور تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔ تاریخ مشرف کو پاکستان کی تباہی کے حوالے سے یاد رکھے گی کیونکہ پاکستان کو خودکش حملوں اور دہشت گردی میں جھونکنے والے مشرف ہی ہیں۔ کرگل جنگ میں مشرف کی وجہ سے پاکستان دنیا سے الگ تھلگ ہو گیا تھا جبکہ محمد نواز شریف نے پاک فوج کو محفوظ طریقے سے کرگل ایشو سے نکالا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرگل پر تحقیقاتی کمیشن بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنی جلدی عام انتخابات ہو جائیں اتنا ہی پاکستان کیلئے بہتر ہوگا۔ ملک عام انتخابات کے التواءکا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عوام سے نیا مینڈیٹ لینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہئیں۔ میٹرو بس پراجیکٹ سے متعلق اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے اور میٹرو بسوں کے افتتاح سے عوام کو جدید ترین، باکفایت، آرام دہ اور تیز رفتار سفری سہولیات میسر آئیں گی جس سے ٹرانسپورٹ کا نیا کلچر سامنے آئے گا۔ منصوبے پر 30 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔ منصوبے کی لاگت کے بارے میں غلط بیانی کرنے والوں کی سوچ پر افسوس کے سوا کچھ نہیں کیا جاسکتا اگر یہ منصوبہ زرداری یا ان کے حواری بناتے تو لاگت 100 ارب تک چلی جانی تھی اور منصوبہ بھی ادھورا رہنا تھا۔ انہوں نے کہا میٹرو پراجیکٹ کے روٹ پر 45 بسیں چلائی جائیں گی۔ بس صبح چھ بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک بلاتعطل چلے گی۔ پیک آورز میں ہر 3 منٹ بعد اور آف آورز میں ہر 6 منٹ بعد بس روانہ ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کو حکومت پنجاب نہیں بلکہ ایک خودمختار اتھارٹی چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے انتخابات کے بعد حکومت بنانے کا موقع دیا تو انشاءاللہ میٹرو بس سروس کا اگلا منصوبہ راولپنڈی میں شروع کریں گے۔ سرکاری کالجز میں بسوں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2 ارب روپے کی لاگت سے قوم کے نونہالوں کی تعلیمی سہولیات کے لئے کالجوں میں بسوں کی فراہمی طلبا و طالبات کے لئے پنجاب حکومت کا تحفہ ہے۔ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے اور انہیں حصول تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے جتنے بھی وسائل فراہم کرنا پڑے کریں گے۔ کالجوں کے طلبا وطالبات کو بسوں کی فراہمی ایک ایسا فلاحی پروگرام ہے جسے آنے والی حکومت بھی جاری رکھے گی۔ ”اجالا پروگرام“ کے تحت 2 لاکھ 10ہزار سولر پینلز میرٹ پر طلباو طالبات کو شفاف طریقے سے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ یہ عوامی پروگرام ملک کے اندھیروں کو اجالوں میں بدل دے گا اور ملک کی تعمیر و ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ پنجاب حکومت کے فروغ تعلیم کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے قوم کی تقدیر بدلے گی۔ بسیں حاصل کرنے والے کالجوں کے پرنسپلز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بسوں کی دیکھ بھال کا مناسب بندوبست کریں۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ملک میں ہر طرف اندھیروں کا بسیرا ہے۔ تعلیمی ادارے، ہسپتال، دفاتر اور صنعتیں اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہیں، بیروزگاری اور غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ایسے میں حکومت پنجاب کا ”اجالا پروگرام“ امید کی ایک کرن ہے۔ ارفع کریم کی سالگرہ پر پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ارفع کرےم رندھاوا مرحومہ نئی نسل کےلئے عزم وہمت کی علامت ہیں۔ ارفع کریم نے بےن الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرکے دنےا کو ےہ باور کراےا کہ پاکستانی قوم بھی سائنس و ٹےکنالوجی کے مےدان مےں کسی سے پےچھے نہےں۔ شہباز شریف نے ڈونگہ بونگہ (بہاولنگر) میں سمندر پار پاکستانی کی چار سو کنال اراضی پر ناجائز قبضے میں بے قاعدگیاں ثابت ہونے پر تحصیل دار ہارون آباد احمد رضا سلطان اور ایڈیشنل ڈپٹی کلکٹر فاروق علوی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات کر کے ان کے چھوٹے بھائی محمد عباس شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...