پاک فوج نے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ مسترد کر دی

Feb 03, 2013

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاک فوج نے ہیومن رائٹس واچ کی حالیہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم اور تعصب پر مبنی قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اس طرح کی خودساختہ رپورٹیں پاکستان اور اس کے اداروں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ رپورٹ میں پیش کئے گئے مبہم حقائق خلاف حقیقت اور سچ کو جھٹلانے کی کوشش ہے۔ یہ رپورٹ پاکستان مخالف ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے اور ملک میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کی لہر میں اضافے کے مترادف ہے۔ اس سے بدامنی اور انتشار پیدا ہو گا۔ یہ رپورٹیں جھوٹ اور جانبدارانہ حقائق پر مبنی ہیں۔ رپورٹ کے لئے مخصوص حلقوں نے فنڈ دئیے ہیں، اکثر حلقوں نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

مزیدخبریں