کراچی (نمائندہ نوائے وقت) شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کے حوالے سے رپورٹ دینے والے پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ڈاکٹر اسلم پیجوہو نے پولیس سرجن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ دریں اثناءشاہ رخ کی عمر کے تعین کے لئے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ نیا میڈیکل بورڈ شاہ رخ جتوئی کی عمر کا طبی معائنہ کرے گا۔ شاہ رخ جتوئی کو 6فروری کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
شاہ رخ کو کم عمر قرار دینے والے پولیس سرجن کو ہٹا دیا گیا، 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
Feb 03, 2013