”آپ نے بتایا ہی نہیں اور سپریم کورٹ آگئے“ کائرہ کا گیلانی سے شکوہ واپسی پر گیلانی کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سپریم کورٹ آمد کے بعد وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔ یوسف رضا گیلانی گذشتہ روز جب اچانک سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کیلئے آئے تو اس کے بعد قمر زمان کائرہ بھی وہاں آگئے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم گیلانی سے شکوہ کیا کہ آپ نے بتایا ہی نہیں اور سپریم کورٹ آگئے ہیں۔ واپسی پر کائرہ نے گیلانی کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔

ای پیپر دی نیشن