اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے ) نے وزارت داخلہ کی طرف سے اسلحہ لائسنسوں کے اجراءمیں بڑے پیمانے پر جعل سازی اور کرپشن کی شکایات کی ایک بار پھر تحقیقات شروع کر دیں‘ ایف آئی اے نے آر مز برانچ کا تمام ریکارڈ سیل کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک بار تحقیقات شروع کی گئی تھی تاہم کروڑوں روپے کی کرپشن کے باوجود جعلی اسلحہ لائسنسوں میں ملوث کسی اہلکار پر ہاتھ نہیں ڈالا جا سکا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ریکارڈ کی چھان بین کے بعد وزارت داخلہ کے افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجراءمیں جعل سازی کی جا رہی ہے۔
اسلحہ لائسنسوں کے اجراءمیں گھپلے، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی
Feb 03, 2013