مسلم لیگ (ن) الیکشن کمشن کو بااختیار بنانے کیلئے کل پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیگی

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق، چودھری نثار کی قیادت میں (کل) پیر کو 12 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر الیکشن کمشن کو مزید بااختیار بنانے، کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرانے اور گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے احتجاجی دھرنا دیں گے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی قیادت میں (ن) لیگی دھرنے میں شرکت کریں گے۔ فنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی اور عوامی تحریک سندھ نے بھی دھرنے میں شرکت کا اعلان کررکھا ہے۔ چودجری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ارکان سینٹ اور قومی اسمبلی کو دھرنے میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایات کررکھی ہیں۔ قومی اسمبلی میں چیف وہپ شیخ آفتاب کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ وہ ارکان پارلیمنٹ سے رابطے کرکے ان کی شرکت یقینی بنائیں۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پنڈی ، اسلام آباد کے ارکان اسمبلی کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ وہ پیر کو دھرنے میں کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت یقینی بنائیں۔ جموں و کشمیر پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ ہفتہ کو یہاں جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...