اسلام آبا د (آن لائن) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اور لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی62ویں برسی آ ج اتوار کوعقیدت و احترام سے منائی جائے گی اس سلسلے میں مسلم لیگ سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دیرینہ رفیق چوہدری رحمت علی کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔ پاکستان کا نام تجویز کرنےو الے چوہدری رحمت علی3فروری 1951ءکو انتقال کر گئے تھے انہیںانگلستان کے شہر کیمبرج میں دفن کیا گیا۔