ہنگو(نوائے وقت نیوز) ہنگو خودکش دھماکے کے 2 زخمی چل بسے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد29ہوگئی ہے۔دھماکے میں جاں بحق افراد کو سپرد خاک کردیا گیا ۔علاقے میں فضا سوگوار رہی اور مکمل ہڑتال کی گئی۔شہر میں سکیورٹی سخت رہی۔تمام تعلیمی ادارے ،دفاتر اور بازار بند رہے۔ہنگو کے مرکزی پٹ بازار میں نماز جمعہ کے بعد خود کش دھماکے میں ہلاکتوں کے بعد شہر میں سوگ کی فضا قائم ہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے چیکنگ کی جارہی ۔دھماکے کی جگہ کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیاگیا ۔ ڈی پی او میاں سعید احمد کے مطابق واقعے کے 5مقدمات درج کئے گئے۔جن میں قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔