لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسوہ رسول پر عمل کر کے ہم مشکلات سے نکل سکتے ہیں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ دنیا کے جن ممالک نے جس دور میں بھی سیرت رسول کو اپنایا، انہوں نے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی۔ ان خیالات کا اظہار حزب المجاہدین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر مولانا جاوید احمد قصوری نے جماعت اسلامی یوسی 118 کے زیراہتمام سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان کو سیرت رسول کے راستے میں خدمت کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا چاہئے۔ کانفرنس میں شاعر سید سلیمان گیلانی نے کلام پیش کیا۔ اس کے علاوہ عبدالعزیز عابد، عبدالوہاب نیازی اور جماعت اسلامی یوسی 118 کے صدر عبدالخالق محمود نے بھی خطاب کیا۔