ہنگو میں نمازیوں پر خودکش حملہ کی مذمت حکومت عوامی تحفظ کیلئے اقدامات کرے: قاری نصیر

Feb 03, 2013

فیروزوالا (نامہ نگار) سنی اتحادی کونسل راوی ٹا¶ن کے جنرل سیکرٹری علامہ قاری نصیر احمد قادری‘ پیر غلام رسول نقشبندی‘ علامہ غلام حسین نوری‘ مولانا محمد شعیب اور دیگر ارکان نے ہنگو میں نمازیوں پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں علامہ قاری نصیر احمد قادری نے کہا کہ علماءکرام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے قابل قبول اقدامات کئے جائیں۔ کراچی میں علماءکا قتل حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ مفتی عبدالمجید اور ان کے رفقاءکی شہادت قومی سانحہ ہے۔

مزیدخبریں