فیروز والا (نامہ نگار) فیروز والا میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث مضر صحت اور پانی ملے گوشت کی فروخت جاری ہے‘ جس کے باعث شہریوں کو خطرناک بیماریوں کا خدشہ لاحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز کالونی تھانہ فیروز والا کی حدود میں قصاب اپنے ہی گھروں میں بنائے گئے ”ذبح خانوں،، میں بیمار‘ لاغر جانور ذبح کرکے گوشت بازار لاکر فروخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ گوشت میں پانی بھی ملا کر اس کا وزن بھی زیادہ کیا جا رہا ہے لیکن متعلقہ حکام نے ”پراسرار“ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اسکے برعکس قصابوں کی طرف سے احتجاج کرنے والے گاہکوں کے ساتھ بدتمیزی بھی معمول بن چکا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔