مذاکرات کی کامیابی کیلئے فریقین کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا: احسان گنجیال

Feb 03, 2014

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما مرکزی صدر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان ملک احسان گنجیال نے طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں کامیابی کے لئے فریقین کو باہمی اعتماد سنجیدگی کا مظاہرہ اور کارروائیوں سے گریز کرنا ہو گا۔ مذاکرات مخالف غیر ملکی قوتوں گریٹ گیم کھیل رہی ہیں غیر سیاسی اور طالبان میں اثر رسوخ رکھن والے علماءکرام کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیروں کی مسلط کردہ جنگ میں ہزار معصوم لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ عوام ہر حال میں پر امن اور دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں