بھارت میں پہلی مونوریل کا آغاز

Feb 03, 2014

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارت میں پہلی مونوریل کا آغاز ہوگیا۔ مسافروں نے ممبئی سے چلنے والی ریل کے مزے لوٹے۔ پہلی مونو ریل خدمات کا افتتاح مغربی مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کیا اور اسے عوام کے لئے باقاعدہ کھول دیا گیا۔ یہ مونو ریل وڈالا، چمبور روٹ کی 5.9 کلومیٹر طویل راہداری پر چلائی جائے گی۔

مزیدخبریں