طالبان نے مذاکراتی کمیٹی مقرر کر کے سیاسی انداز اپنایا ہے: حافظ حسین

حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ طالبا ن نے مذاکراتی کمیٹی مقرر کرکے سیاسی انداز اپنایا ہے۔ یہ سب آئین پاکستان کو ماننے والے ہیں۔ انہوں نے اعتراض کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔ ’’مزاحمتی گروپ‘‘پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اب جو بات بھی ہو گی پاکستان کے آئین کے فریم ورک کے اندر ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ ایسی ہڈی بن چکا ہے جو نہ اُگلا جائیگا اور نہ ہی نگلا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...