گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اوگرا نے درخواستوں کی سماعت مکمل کرلی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لئے  دبئی میں جاری مذاکرات کے دوران ہی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنیکا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم اعلان اوگرا کا فیصلہ آنے کے بعد کیا جائیگا۔  نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی ٹیم نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو بتایا اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 59.26 روپے اور68.64 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کی درخواستوں کی سماعت مکمل کرلی اور توقع ہے اوگرا کی طرف سے روا ں ہفتے فیصلہ جاری کردیا جائے گا، جس کی روشنی میں حکومت قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیگی۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے ادارے کے  چیئرمین کانفرنس میں شرکت کے لئے بیرون ملک ہیں، ان  کی واپسی پر قیمتوں بارے فیصلہ کیا جائیگا۔ دوسری جانب اوگرا حکام کاکہنا ہے آئی ایم ایف کی شرائط کا اوگرا آرڈیننس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...