اسلام آباد (آئی این پی) وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ پرپابندی کے باوجود 2012-13ءمیں وزارت نے ہائی کورٹ کے جج اور سابق چیئرمین سی ڈی اے سمیت 102 اعلیٰ سرکاری افسران کو غیر قانونی طور پر رہائش گاہیں الاٹ کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2011ءمیں سپریم کورٹ نے وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کے زیر انتظام وفاقی ملازمین کی رہائشگاہوں کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کر دی تھی۔ الاٹ کئے جانیوالے سرکاری افسران میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال، وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم کنڈی، اینٹی نارکوٹکس راولپنڈی کے رجسٹرار مختار احمد رانجھا، وزارت ٹیکسٹائل کے سیکرٹری شاہد راشد، وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری اکبرشریف زادہ ، وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری عارف کریم، وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سیکرٹری حسن نواز تارڑ، ہائی کورٹ جج سمیت دیگر شامل ہیں۔
انکشاف