طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: مولانا خان شیرانی

Feb 03, 2014

نصیرآباد ( آئی اےن پی ) جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے طالبان کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپنے نامزد کردہ کمیٹی ممبران کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عمل کو تحریک طالبان کو غیرسنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر نظام الدین لہڑی کی رہائشگاہ پر جمعیت میں شمولیت کی تقریب سے خطاب اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری ودیگر بھی موجود تھے۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مذاکرات کیلئے طالبان کے غیرسنجیدہ عمل سے اس بات کا خدشہ بڑھ رہا ہے کہ وزیرستان میں آپریشن کی فضا پیدا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بلوچستان کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صوبے میں آنیوالے لوگوں کو بغیر کسی تصدیق کے کسی کو بھی کرایہ پر مکان نہ دے۔
مولانا محمد خان شیرانی

مزیدخبریں