بھارت، وزیراعلیٰ ہریانہ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما کو عوام کے تھپڑ پڑ گئے

پانی پت+ نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بےروزگاری سے تنگ نوجوان نے بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہودا کے منہ پر زوردار تھپٹر دے مارا۔ پولیس نے فوری طورپر نوجوان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے وزیراعلیٰ پانی پت میں ایک ریلی کی صورت میں انتخابی مہم کےلئے نکلے تھے اور اپنی جیپ کی چھت سے باہر نکل کر حامیوں سے ہاتھ ملا رہے تھے۔ اس دوران بیروزگاری سے تنگ 27 سالہ نوجوان کمل مکھے جی نے گاڑی کے اوپر چڑھ کر وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہودا کے منہ پر زوردار طمانچہ دے مارا جس کے بعد وزیراعلیٰ کے گال لال ہو گئے تاہم اس موقع پر پولیس نے نوجوان کو گرفتارکرلیا۔ دریں اثناءنئی دہلی میں حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما دنیش موہنیا کو ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک خاتون نے تھپڑ دے مارا۔
بھارت/ تھپڑ

ای پیپر دی نیشن