دینہ: والد اور بھائی کی مدد سے سُسر کو لاتوں، مکوں سے قتل کر دیا

دینہ (نامہ نگار) دینہ کے نواحی علاقہ میں داماد نے والد اور بھائی کی مدد سے اپنے 50 سالہ س±سر پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔دینہ کے علاقہ تھانہ ڈومیلی کی ڈھوک عبداللہ کی رہائشی عذرا پروین نے پولیس کو بتایا میرا داماد محمد آصف میری بیٹی مریم کے ساتھ جھگڑ رہا تھا اور اس دوران پے در پے وار سے میرے خاوند محمد گلزار کو ہلاک کر دیا۔ جس پر پولیس تھانہ ڈومیلی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
سسر قتل

ای پیپر دی نیشن