لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) لاڑکانہ میں سندھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے ٹیکنیکل سٹاف کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ افراد میں غیرملکی سٹاف بھی شامل ہے۔ ٹنڈو مستی کے مقام پر ڈاکوﺅں نے سٹاف سے لاکھوں روپے اور موبائل چھین لئے، مزاحمت پر تشدد کیا اور سامان لوٹ لیا۔ متاثرین نے خیرپور، لاڑکانہ روڈ پر مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک معطل ہو گئی۔
سندھ فیسٹیول/ سٹاف ڈکیتی
لاڑکانہ: سندھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے ٹیکنیکل سٹاف کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا
لاڑکانہ: سندھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے ٹیکنیکل سٹاف کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا
Feb 03, 2014