پانچ سال میں 65 مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردوبدل کیا گیا، 36 مرتبہ قیمتیں بڑھائی گئیں

اسلام آباد (آئی این پی) گذشتہ پانچ سال کے دوران پٹرول کے نرخون میں 36 مرتبہ اضافہ جبکہ 29 مرتبہ کمی کی گئی جبکہ ڈیزل 31 اور مٹی کے تیل کے نرخوں میں 34 بار اضافہ کیا گیا۔ وزارت پٹرولیم کے ریکارڈ کے مطابق 2009ءسے لے کر اب تک پٹرول کے نرخوں میں 65 مرتبہ ردوبدل کیا گیا جس میں 36 مرتبہ پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں جبکہ 29 مرتبہ کمی کی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 61 مرتبہ ردوبدل ہوا ۔جس میں 31 مرتبہ ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ جبکہ 30 مرتبہ کمی ہوئی جبکہ مٹی کے تیل کے نرخ گذشتہ پانچ سال کے دوران 34 مرتبہ بڑھائے گئے اور 27 مرتبہ ان میں کمی کی گئی۔
پٹرولیم مصنوعات/ قیمتیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...