اوتھل: جام یوسف کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Feb 03, 2014

اوتھل (این این آئی) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف مرحوم کی پہلی برسی اوتھل میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے جام یوسف فٹبال سٹیڈیم اوتھل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی معززین اور شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جام یوسف مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کرائی گئی۔
جام یوسف/ پہلی برسی

مزیدخبریں