ملتان (آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو جوڈیشل کمشن تحریک انصاف کی جانب سے کہا جا رہا ہے حکومت وہ بناتی دکھائی نہیں دے رہی، وہ گھبراہٹ کا شکار ہے، پھر سے حکومت کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی۔ جس مقصد کیلئے حکومت کو منتخب کیا گیا تھا وہ اس مقصد کیلئے کامیاب دکھائی نہیں دے رہی۔ حکومت کے مستعفی گورنر خود گڈگورننس کا پول کھول رہے ہیں، چوہدری سرور کا خود کہنا ہے کہ کوئی ایسا عنصر موجود ہے جو قانون سے بالاتر ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد سانحہ شکار پور دہشت گردی کیخلاف حکومتی کوشش پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ صرف اسلحہ کے زور پر نہیں جیتی جاسکتی بلکہ سوچ کا خاتمہ ضروری ہے۔
تحریک انصاف جیسا جوڈیشل کمشن چاہتی ہے حکومت وہ بناتی دکھائی نہیں دے رہی، گھبراہٹ کا شکار ہے: شاہ محمود
Feb 03, 2015