اسلام آباد ( آئی این پی ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد واجد علی سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن کے دوران غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کی ہلاکت پر قائم دوہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت 6 فروری کو دوبارہ کریں گے ، گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے انہیں آئندہ پیشی پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا ۔
لال مسجد آپریشن: مشرف کیخلاف دوہرے قتل کے مقدمہ کی 6 فروری کو سماعت ہوگی
Feb 03, 2015