پراپرٹی ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ نامناسب، واپس لیا جائے: پیاف

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈ سٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چئیرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کے ریٹس میں کیا گیا 50% اضافہ بہت ذیادہ ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے۔کیونکہ یہ تاجرو ں و صنعتکاروں پر بے جااضافی بوجھ ہے ۔پراپرٹی ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال گورنمٹ نے پراپرٹی کے ریٹس میں سو فیصد اضافہ کیا تھا جو کہ بعد میں کم کر کے 50 فیصد کر دیا گیا تھا لیکن یہ اضافہ بھی بہت ذیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے انڈسٹری نے حکومت کو اپنی سفارشات میں تجویز بھی تھی کہ اضافہ کو 20 فیصد تک لایا جائے اور اسے مرحلہ وار لاگو کیا جائے کیونکہ تاجر حضرات پہلے ہی توانائی بحران لاء اینڈ آرڈر جیسی مشکل صورتحال سے دہ چار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مجوزہ ٹیکس سے متعلقہ اقدامات سے پہلے بزنس کمیونٹی سے لازمی مشاورت کرے۔

ای پیپر دی نیشن