امرےکی صدر کا دورہ بھارت

Feb 03, 2015

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! دفتر خارجہ سے جاری وزےراعظم کے مشےر امور خارجہ جناب سرتاج عزیز کے ایک بےان کے مطابق امرےکی صدر کے حالےہ دورہ بھارت کے دوران دونوں ملکوں کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بےانات اور طے پانے والے کچھ معاہدے پاکستانی قوم کے لےے تشوےش کا باعث ہےں۔ بھارت تشدد کی پالےسی پرگامزن ہے اور پاکستان کی جانب سے امن اور اختلافی امور کو حل کرنے کے لےے کی جانے والی ہر کوشِش کو مسترد کر تا چلا آ رہا ہے۔ مشےر خارجہ کا ےہ کہنا کہ اِن بےانات اور معاہدوں کا تجزےہ کےا جارہا ہے تاکہ پاکستان براہِ راست اپنا موقف پےش کر سکے ، انتہائی اہم ہے۔ پوری قوم اُمےد کر تی ہے سفارتی سطح پر پاکستان ہر ممکن کوشش کر ے گا کہ بھارت امرےکہ کی مدد سے علاقے مےں اےک تھانےدار کا درجہ حاصل کرنے مےں کا مےاب نہ ہوسکے۔(عارفہ شارق،لاہور)

مزیدخبریں