لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کا چیلنج سرفہرست ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ سب نے مل کر لڑنی ہے اس جنگ میں طلبائ، صحافیوں، سول سوسائٹی، علما اور معاشرے کے تمام طبقات کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ دہشت گردی کو کچلنے کے لئے معاشرے میں ہم آہنگی، رواداری اور برداشت کو فروغ دےنے کے لئے صحافی برادری کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ میڈیا کو تعمیری تنقید کے ساتھ رہنمائی اور اچھے کاموں پر اداروں کی حوصلہ افزائی بھی کرنی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت لاہور پریس کلب کے ممبران کی لائف انشورنس کا 57لاکھ روپے کا سالانہ پریمیم ادا کرے گی۔ ان خیالات کا انہوں نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب کی نومنتخب گورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری، رانا محمد ارشد، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی آر، نومنتخب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری افضال طالب، گورننگ باڈی کے عہدےداران، سینئر صحافی، اینکر پرسنز، کالم نگار اور صحافیوں کی بڑی تعداد تقریب حلف برداری میں موجود تھی۔ وزیراعلیٰ نے نومنتخب صدر ارشد انصاری اور دیگر عہدےداران سے حلف لیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے لئے لاہور پریس کلب کی تاحیات اعزازی ممبرشپ دےنے کا اعلان کیا۔ شہبازشریف نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والی لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدےداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے پہلے سے زیادہ متحرک انداز میں کام کرےں گے۔ لاہور پریس کلب کے عہدےداروں نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اچھے اقدامات اٹھائے ہیں۔ صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کی سکیم بھی انتہائی شاندار ہے۔ پنجاب حکومت پریس کلب کے ممبران کی لائف انشورنس کا 57لاکھ روپے کا سالانہ پریمیم ادا کرے گی۔ صحافی برادری کے دیگر مطالبات کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جن شہروں میں صحافی برادری کے لئے ہاﺅسنگ کالونیاں نہیں ہےں اس حوالے سے مل کر منصوبہ بنایا جائے۔ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے صحافی برادری کا کردار بہت اہم رہا ہے۔ صحافی برادری نے اپنی محنت اور قربانیوں سے آزادی حاصل کی ہے۔ معاشرے کے ہر طبقے کو تمام تر توانائیاں یکجا کر کے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صرف کرنا ہوں گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کئی جہتیں ہیں، ےہ جنگ ایک رات میں شروع ہو ئی نہ ایک رات میں ختم ہو گی۔ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ برس کی شبانہ روز محنت کے بعد جدید پیشہ وارانہ خطوط پر انسداد دہشت گردی فور س تشکیل دی ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس کے لئے تمام وسائل پنجاب حکومت نے فراہم کئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کا دوسرا بیج اپریل اور تیسرا جولائی، اگست میں پاس آﺅٹ ہو گا۔ ملک میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیزی سے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہو گا۔ عدم برداشت کے رویوں نے ملک کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ بندوق کی گولی کے ساتھ مساوات، تعلیم، صحت اور انصاف کی گولیاں بھی ضروری ہے۔ لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشد انصاری نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف محسن صحافت ہیں جن کی کاوشوں سے لاہور جرنلسٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی سے قبضہ گروپوں کا خاتمہ ہوا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل ایک تاریخی اقدام ہے۔ ےہ فورس دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں ہراول دستہ ثابت ہو گی۔ انسداد دہشت گردی فورس جدےد اور پےشہ وارانہ تربےت سے پوری طرح لےس ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس، دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ گذشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نےشنل اےکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہےں۔ نفرت انگزےز مواد کی اشاعت و تقسےم، لاو¿ڈ سپےکر کے ناجائز استعمال کے خلاف سزاو¿ں کے قوانےن کو مزےد سخت کےا گےا ہے اور وال چاکنگ کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد ےقےنی بناےا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب مےں انسداد دہشت گردی فورس تشکےل دے کر وزےراعظم نوازشرےف کے وےژن کو برق رفتاری سے عملی جامہ پہناےا گےا ہے۔ درےں اثناءوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آﺅٹ کی تقریب کی انتظامی کمیٹی کے اعزاز میں دئےے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل میں تمام متعلقہ اداروں اور محکموں نے محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آﺅٹ ایک شاندار اور پروقار تقریب تھی۔ پاسنگ آﺅٹ تقریب کو کامیاب بنانے پر تمام وزرائ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور اور دیگر افسران نے بھرپور محنت کی جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انسداد دہشت گردی فورس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتیں گے۔ قوم کا مستقبل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی سے جڑا ہوا ہے۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ مزید برآں شہباز شریف نے ہداےت کی ہے کہ پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں میں ریکارڈ کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو ہر صورت منتقل کیا جائے اور متعلقہ صوبائی وزرائ، ادارے و محکمے پٹرولےم مصنوعات مےں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کےلئے متحرک اور فعال کردار ادا کرےں۔ لاہور سمیت پنجاب کے کسی شہر میں پٹرولیم مصنوعات کی پمپس پر عدم دستیابی کی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے۔ اوورچارجنگ کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ےہ ہداےات گذشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔ عوام کو رےلےف اور بنےادی سہولتوں کی فراہمی مسلم لےگ (ن) کی حکومت کا اےجنڈا ہے اور اس مقصد کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہےں۔ حکومت نے مسلسل چوتھی بار پٹرولےم کی مصنوعات کی قیمتوں مےں نماےاں کمی کی ہے اور اس کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کےلئے تمام اقدامات کی مےں خود نگرانی کروں گا۔ اے سی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کو یقینی بنایا جائے اور اسی تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لا کر پٹرولےم مصنوعات کی کمی کے عوام دوست اقدام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں۔ وزےراعلیٰ نے بعض محکموں کی جانب سے پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں کمی کے حوالے سے عوام کو رےلےف کی فراہمی کےلئے ضروری اقدامات نہ اٹھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور کہا کہ غفلت یا کوتاہی قطعاً برداشت نہیں کروں گا۔ علاوہ ازیں شہبازشریف سے گذشتہ روز پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے ملاقات کی۔ شہباز شرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی، تعلیم، صحت، زراعت، آبپاشی اور سماجی ترقی کے دیگر شعبوں میں عالمی بینک کا تعاون خوش آئند ہے۔ عوام کو بہترین خدمات اور ریلیف کی فراہمی کے پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے معروف صحافی و کالم نگار سرفراز سید کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی کو انٹرویو وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کو عام کئے بغیر دہشت گردی کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ معاشی و معاشرتی ترقی کثیرالجہتی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ صحت اور تعلیم کے ساتھ تعمیراتی منصوبے بھی وقت کی ضرورت ہیں۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ لیپ ٹاپ سکیم تعلیم کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔ ناقدین خود کچھ کرتے نہیں‘ ہمارے منصوبوں میں کیڑے نکالتے ہیں۔ ناقدین کی پروا کئے بغیر عوامی فلاح کے منصوبے جاری رکھیں گے۔ انسداد دہشت گردی فورس میں بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں۔ انہیں خصوصی تربیت دی گئی اور جدید اسلحہ سے لیس کہا گیا ہے۔ فورس کا دوسرا دستہ اپریل میں تربیت مکمل کرے گا۔ انسداد دہشت گردی فورس کے قیام میں دوسرے صوبوں کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ فرنزک لیبارٹری کا قیام انسداد دہشت گردی فورس کا اہم ترین حصہ ہے۔ سی ٹی ایف کی فرنزک لیب دنیا کی بہترین لیب شمار ہوتی ہے۔ واک چاکنگ اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ معاشرے میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ شرپسند عناصر کی نگرانی کا انتہائی موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔ فوجی عدالتیں آئین کے مطابق وجود میں آئیں۔ ضرب عضب کا سہرا سیاسی اور عسکری قیادت کے سر ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اور جنرل راحیل نے جرا¿تمندانہ فیصلے کئے۔