مرتضیٰ کیخلاف آپریشن کی منظوری بینظیر نے دی، غلطی کے ادراک پر روتی رہیں: غنویٰ

کراچی (آن لائن) پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ مرتضی بھٹو کے خلاف آپریشن کی اجازت بے نظیر بھٹو نے دی۔ سانحہ کلفٹن کی ذمہ دار اس وقت کی حکومت تھی‘ تحریک انصاف کا کوئی نظریہ نہیں ہے، نہ جمہوری روئیے ہیں۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ پاکستان کی سیاست کو چلا رہا ہے۔ نواز شریف کا ایک بہترین دوست ملک طالبان کی بھی حمایت کررہا ہے۔ کسی منشور پر کام نہیں ہورہا۔ بیورو کریٹ حکومت چلا رہے ہیں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام ہورہا ہے۔ تحریک انصاف کا کوئی نظریہ نہیں۔ لاڑکانہ میں اس آدمی کو قیادت دی گئی ہے جو مختلف پارٹیاں بدلتا رہا ہے۔ عمران خان عوام کے سامنے کھڑا ہوکر کہتا ہے کہ شادی کرلوں، نیا پاکستان بنائیں گے۔ سونامی سے سب سے پہلے غریبوں کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔ بلاول نے ذوالفقار علی بھٹو کی پالیسیاں اپنائی ہیں، ان کے نقش قدم پر چلے ہیں، انہوں نے تعاون مانگا تو انکی پیشکش قبول کر سکتے ہیں۔ مرتضیٰ بھٹو کے خلاف آپریشن کی اجازت بے نظیر بھٹو نے دی‘ جب غلطی کا ادراک ہوا تو بے نظیر بھٹو روتی رہیں۔ کوئی ملک کا وزیراعظم ہو اور اس کی مرضی کے بغیر اس کے بھائی کو کوئی ہاتھ لگائے یہ ہو نہیں سکتا۔
غنویٰ بھٹو



ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...