اورچارجنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ، ڈی سی او

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کےپٹن (ر) محمد عثمان نے سےکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او( لاری اڈہ) اورٹاﺅن اےڈمنسٹرےٹرز کو ٹرانسپورٹ اڈوں / اسٹےشنوں کی انسپکشن کرنے کی ہداےت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرےں اور نئے کراےہ ناموں کو آوےزاں کروانے کے ساتھ ساتھ اس کا اطلاق بھی ےقےنی بنائےں ۔ ڈی سی او لاہور کےپٹن (ر) محمد عثمان کی زےر صدارت ” ذمہ دار شہری“ ہےلپ لائن کے حوالے سے اےک اجلاس ٹا ﺅن ہال مےں منعقد ہوا۔ ڈی سی او لاہور نے تمام ٹا ﺅن اےڈمنسٹرےٹرز کو” ذمہ دار شہری“ ہےلپ لائن پر موصول ہونے والی شکاےات کو جلد نمٹانے کی ہداےت کی۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان اوروائس چےئر مےن(پی اےچ اے)افتخار احمد کی زےر صدارت فےروز پور روڈ پر تجاوزات کو ہٹانے کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ٹا ﺅن ہال مےں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے ٹا ﺅنز اےڈمنسٹرےٹرز کو ہداےت کی کہ وہ فےروز پور روڈ اور اس سے ملحقہ علا قوں مےں تجاوزات کے خلاف مہم مےں مارکےٹوں کے نما ئندوں کو بھی شامل کرےں ۔
دہشت گردوں کو تنہا کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا ، علامہ امین شہیدی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے کہاہے موجودہ حالات نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا شکار پور جانا اور مسجد وامام بارگاہ پر حملے کو پاکستان پر حملہ قرار دینا نہایت خوش آئند بات ہے دہشت گردوں کو تنہا کیے بغیر ملک میں امن ممکن نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن