حکومت عوام کو ریلیف دینے میں کنجوسی سے کام لے رہی ہے ، منظور وٹو

لاہور(خبر نگار)پےپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر مےاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ حکومت کی کنجوسی اور بد نےتی کی کوئی انتہاءنہےں کےونکہ ےہ اےک ہاتھ سے لوگوں کو رےلےف دےتی ہے تو دوسرے ہاتھ سے اسکو واپس لے لےتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جب پٹرول کی پہلے قےمتےں کم کی تھےں تو پٹرولےم کی اشےاءپر جی اےس ٹی 17 فےصد سے بڑھا کر 22 فےصد کر دےا تھا اور اب جب قےمتےں پٹرول کی مزےد کم کی ہےں تو جی اےس ٹی 22 فےصد سے بڑھا کر 27 فےصد کر دیا ہے ۔ موجودہ حکومت عوام کو سہولت دےنے مےں کتنی کنجوسی سے کام لےتی ہے لےکن سرماےہ داروں کو اربوں روپے کی کسٹم ڈےوٹی مےں رےلےف دےنے کے لےے ہمہ تن تےار رہتی ہے ۔ انہوں نے ےہ بھی مطالبہ کےا کہ موبل آئل کی قےمتےں بھی کم کی جائےں کےونکہ بےن الاقوامی مارکےٹ مےں اسکی قےمتےں بھی خاصی کم ہوئی ہےں۔ انہوں نے کہا کہ موبل آئل تمام مشےنری کے علاوہ کسان ٹےوب وےل چلانے کے لےے بھی استعمال کرتے ہےں۔

ای پیپر دی نیشن