لاہور میں رکشہ سواروں کی فائرنگ سے 2 کانسٹیبل زخمی

Feb 03, 2015

لاہور + فیروزوالا (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار) شاہدرہ موڑ پرگذشتہ رات قریباً 3 بجے دوران تھانہ شاہدرہ کے کانسٹیبل محمد انس اور مدثر حسین نے ایک مشکوک رکشے کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن رکشہ سواروں نے رکشہ روکنے کی بجائے اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا۔ طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی اور لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور دیگر اعلیٰ افسران میو ہسپتال پہنچ گئے۔ سی سی پی او نے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجہ کیلئے ایس ایس پی ایڈمن کو 50 ہز ار روپے کی گرانٹ فوری جاری کرنے کا حکم دیا۔ سی سی پی او نے کہا ایسے فرض شناس پولیس اہلکار محکمہ پولیس کیلئے فخر کا باعث ہیں۔

مزیدخبریں