چنیوٹ:بیوی سے جھگڑا‘ شوہر نے 6 ماہ کے بیٹے کو فرش پر پٹخ کر مار ڈالا

Feb 03, 2015

چنیوٹ (نامہ نگار)بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے 6 ماہ کے بیٹے کو فرش پر پٹخ کر مار ڈالا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع نوشیرہ میں عمبرین بی بی اور اس کے شوہر نور اکبر کا  گزشتہ کئی روز سے آپس میں جھگڑا چل رہا تھا ۔گذشتہ روز  ملزم نور اکبر اپنے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ  اپنی ہمشیرہ تسلیم بی بی کے گھر میں داخل ہوا جہاں پر اس کی بیوی اور بچہ موجود تھے  اسی دوران دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔  نوراکبر نے اپنے چھ ماہ کے بچے عثمان علی کو چھین کر زمین پر دے مارا جس سے بچے کی موت واقعہ ہو گئی ۔ملزم کے خلاف تھانہ بھوانہ میںمقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں