لاہور(نوائے وقت نیوز)رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا اختیار محدود ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون سا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے۔اگر ہم حالت جنگ میں ہیں تو فوجی عدالتوں کا قیام درست ہے ورنہ نہیں۔ کچھ مذہبی جماعتیں پہلے دعائے خیر کر رہی تھیں اب احتجاج کر رہی ہیں۔