لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر ایل ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فرار ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ثناء پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوہر ٹائون میں واقعہ ایک پلاٹ کا جعلسازی سے ٹرانسفر لیٹر جاری کیا جس پر انکوائری کے بعد معطل کیا گیا مگر بااثر ہونے کے سبب بحال ہوگیا بعد ازاں اسے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ گزشتہ روز ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم عدالت سے فرار ہوگیا اور پولیس اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے۔
ضمانت خارج ہونے پر ایل ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت سے فرار
Feb 03, 2016