پاکستان: 2004ء سے اب تک 422 ڈرون حملوں میں 3994 افراد مارے گئے: رپورٹ

Feb 03, 2016

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بیورو آف سپیشل انویسٹی گیٹو جرنلزم نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ چار ماہ کے وقفے کے بعد سی آئی اے نے پاکستان میں ڈرونی حملہ کیا ہے جبکہ افغانستان میں ایک سال میں امریکہ نے 43 ڈرون حملے کئے ہیں۔ بیورو کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2015ء کے بعد جنوری کو پاکستان میں امریکہ نے ڈرون حملہ کیا جس میں ایک طالبان کمانڈر مارا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2004ء سے اب تک امریکہ نے پاکستان میں 422 ڈرون حملے کئے ہیں ان حملوں میں 3994 افراد مارے گئے جن میں 965 سویلین تھے۔

مزیدخبریں