ہمسایہ ممالک سے کہتا ہوں، اچھے بُرے دہشتگردوں میں فرق کرنا ختم کریں: عبداللہ عبداللہ

جے پور (نیٹ نیوز) بھارتی شہر جے پور میں کائونٹر ٹیررزم کانفرنس 2016ء سے خطاب کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا دہشت گردی ہمارے خطے کی مشترکہ دشمن ہے۔ کابل، ممبئی، پشاور، پیرس، انقرہ اور کیلیفورنیا میں ہونے والے دہشتگرد حملے ہمیں دہشت گردی کے خلاف اجتماعی کوششوں کا سبق دیتے ہیں، بھارت، پاکستان، چین، ایران اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کے خلاف جامع نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا جو طالبان امن مذاکرات میں شامل ہونا چاہتے ہیں انکا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جو امن مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے ان سے طاقت کے ذریعے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا اپنے ہمسایہ ممالک سے کہتا ہوں اچھے بُرے دہشت گردوں میں فرق کرنا ختم کریں، دہشت گردی کے خلاف ہمیں ڈبل سٹینڈرڈز کو ختم کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...