فرانسیسی طلبا کا سفارتخانہ پاکستان پیرس کا مطالعاتی دورہ

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے) ایسوسی ایشن فرانس کلب کی رشیدہ اور نصیرہ لیماما نے فرانسیسی سکولوں کے بچوں کے ساتھ سفارتخانہ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا۔ سفیر پاکستان غالب اقبال اور انکے سٹاف نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ سفیر نے بچوں کو پاکستان کے فرانس کے ساتھ دو طرفہ سیاسی ، تجارتی اور دفاعی تعلقات کی حوالے سے بریفنگ دی۔ سفیر غالب اقبال نے بچوں کو بتایا کہ فرانس اور دنیا بھر میں پاکستان سے قالین ، کھیلوں کا سامان ، آلات جراحی ، ٹیکسٹائیل مصنوعات ، جوتے اور چاول وغیرہ برآمد کئے جاتے ہیں۔ سفیر پاکستان نے چار فرانسیسی بچوں کے پاکستان وزٹ کے اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔ ہیڈ آف چانسلری عمار امین اور ہیڈ آف قونصلر سیکشن محمد عمر نے بچوں کو سفارتخانہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ سفیر نے بچوں اور آرگنائزر کو تحائف پیش کئے۔ بچوں اور آرگنائزر کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ کے وزٹ سے انہیں بہت خوشی اور معلومات ملی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...