کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے حکومت پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سزا دے۔ ریاست نے جس طاقت کا مظاہرہ کیا اس کی مثال آمریت میں بھی نہیں ملتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پورے پاکستان میں مظاہرے ہوئے تھے، گولیاں صرف کراچی والوں پر کیوں چلائیں؟ ضرورت پڑی تو ہمارے کارکن بھی مجظاہرے میں جائیں گے، قومی اور سندھ اسمبلی میں طاقت کے استعمال پر آواز اٹھائیں گے۔ پنجاب میں واپڈا دفاتر جلانے کے باوجود طاقت کا استعمال نہیں ہوتا، سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟