لاہور (کامرس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کمپنیز آرڈیننس مجریہ 1984 اور دیگر انضباتی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر اٹھاسٹھ (68) کمپنیوں، ان کے آڈیٹرز اور ڈائریکٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اس دوران سترہ (17)کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو، ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز کو جرمانے عائد کرنے اور انتباہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی مکمل کی گئی۔