لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ تاجر برادری کی مشاورت سے ٹیکس اصلاحات متعارف کرواکر ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں ٹیکس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام لاہور چیمبر اور ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ عارف مسعود مرزا، عمر ظہیر اور اختر علی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ متوازن ٹیکسیشن سسٹم متعارف کرانے کی اشد ضروری ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کا اعتماد جیتا اور اس سلسلے میں عالمی معیارات سے ہم آہنگ ہواجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کی عالمی رینکنگ 171ہے جو بہت ہی مایوس کن ہے۔
ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے عالمی رینکنگ میں171 نمبر پر ہے : سیمینار
Feb 03, 2016