لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور ڈویژن کا اجلاس جنرل سیکرٹری کنیز فاطمہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، مہمان خصوصی پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کی کوآرڈینیٹر سید ہ نفیسہ شاہ (ایم این اے ) اور پنجاب کے صدر آصف خا ن تھے ، اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سیدہ نفیسہ شاہ، آصف خان، نعیم بٹ، کنیز فاطمہ ، عمر حیات تبسم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے ،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ بنایا جو دکھی انسانیت کے لئے کام کر رہا ہے ، سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت گڈ گورننس کے صرف دعوے کرتی ہے ، پی آئی ملازم کی ہلاکت اور بہت سے بے گناہ پی آئی اے ملازمین پر وحشیانہ تشدد قابل مذمت ہے پنجاب کے صدر آصف خان نے کہا کہ ان حالات میں پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی آئی اے کے ملازمین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، لاہور ڈویژن کی جنرل سیکرٹری کنیز فاطمہ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل بددیانتی پرمبنی ہے اوراپنے چہیتوں کو نوازنے کی کوشش کی جارہی ہے،صدر نعیم بٹ نے کہا کہ اورنج ٹرین کے منصوبے سے لاہور کے باسیوں کے ساتھ انتہائی ظالمانہ اور ناروا سلوک رکھتے ہوئے ان کو نام نہاد منصوبے کی بھینٹ چڑھا یا جا رہا ہے،اجلاس میں علی زین چیمہ ایڈووکیٹ، صفدر شاہین گل ایڈووکیٹ، سید عرفان شاہ ایڈووکیٹ، عبدالرحمن شاہد ایڈووکیٹ ، نوین بخاری،مسعود ملک، مسرت صدیقی ، اصغر لودھی، عمران شاہ، سید عابد شاہ و دیگر عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔