شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر ا قبال ڈار نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری سے ثابت ہو گیا ہے کہ زرداری اینڈ کمپنی پاکستان ،پیپلز پارٹی اور بے نظیر بھٹو کی قاتل ہے عزیر بلوچ اور ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے پہلے ذوالفقار مرزا اور صولت مرزا جیسے کرداروں کے سامنے آنے اور راجہ رینٹل ،یوسف رضا گیلانی ،حامد رضا کاظمی جیسے چوروں کے بے نقاب ہونے کے بعد اب کسی محب وطن کو زیب نہیں دیتا کہ پیپلز پارٹی کا دفاع کرے لہذا مولا بخش چانڈیو جیسے سیاسی بونوں کو غلط بیانی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے اختر ڈار نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو ذندہ رکھنے کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو قیادت تبدیل کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پاکستان کی بقاء بن چکا ہے ا س پر منو عن عمل ہونا چاہیے اور عزیر بلوچ کے انکشافات نے زمین ہلا کررکھدی ہے زرداری اینڈ کمپنی کے کرتوتوں بہت سے اہم رازوں سے پردہ اٹھے گا اور اینٹ سے اینٹ ریت کی دیوار ثابت ہو گے ۔