لاہور (نیوزرپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکس الائنس (PPA) اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے سینئر رہنمائوں کے وفد نے صوبائی چیئر مین ملک منیر احمدکی زیرِ قیادت نئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر سید مختار حسین سے ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی صدر ملک یوسف، صوبائی جنرل سیکرٹری انیس الرحمان ، صدر لاہور عاشق غوث ، ترجمان /آرگنائزر شعیب انور چوہدری، چیف آرگنائزر حافظ دلاور حسین،طلعت سجاد و دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں پی پی اے وفد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سید مختار حسین کوبطور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر سید مختار حسین نے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔