رائے ونڈ (نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کرپشن کیخلاف اہم پیش رفت ہے ،بدعنوانی کیخلاف جدوجہد میں عوام حکومت کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر اور لیگی کارکن عاصم خان عاصی وغیرہ بھی ہمراہ تھے ۔چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ احتجاج کا راستہ اپنانے والے ملک کوترقی کے راستے میں آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے ،انہوں نے کہا کہ برداشت پر مبنی معاشرہ قائم ہونے سے ملک ترقی کرے گا ۔