لاہور (خصوصی نامہ نگار)سُنّی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کے انکشافات نے معزز چوروں کو بے نقاب کردیا ہے، سیاست اور جرم کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے جرأت مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے، اورنج ٹرین سے لاہور بدل نہیں رہا بگڑ رہا ہے، اپوزیشن کا گرینڈ الائنس نہ بنا تو حکومت من مانیاں کرتی رہے گی، دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہوجائے۔ سیّدہ زینب ؓ کے مزار پر خودکش دھماکہ عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے پٹرول کی قیمت 40روپے لٹر مقرر کی جائے۔
اپوزیشن کا گرینڈ الائنس نہ بنا تو حکومت من مانیاں کرتی رہے گی: حامد رضا
Feb 03, 2016