اساتذہ کے منتخب نمائندوں کی رائے کے بغیر یونیورسٹیوں کے انتظامی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن

Feb 03, 2016

لیڈی رپورٹر

لاہور(لیڈی رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم اور سیکرٹری پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے انتظامی ڈھانچے میں کوئی بھی ایسی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی جس میں اساتذہ کے منتخب نمائندوں کی رائے شامل نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ شنید ہے کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیوںمیںپرو وائس چانسلرز تعینات کئے جانے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بالا ہی بالا تجاویز پیش کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں