لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب منشا اللہ بٹ تیزی سے صحت یاب ہیں ۔ ہسپتال سے ان کی اپنی رہائش گاہ پر منتقلی کے بعد ان کی عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔ گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں بھی منشا اللہ بٹ کی عیادت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے انہوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ عیادت کرنے والوں میں مسلم لیگی عہدیداروں کی کثیر تعداد شامل تھی۔