کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں بچھائی گئی پہلی منی آسٹرو ٹرف کا افتتاح کر دیا گیا، نیول چیف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ہمیشہ سے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔آسٹرو ٹرف پر نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت میں مدد ملے گی، سابق اولمپین شہباز سینئر نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن ہے جس کا سہرا پاک بحریہ کے سر ہے۔